خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک عزائی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خواتین کی مذہبی رہنمائی ڈویژن نے اپنے ہفتہ وار پروگرام (فاسألوا أهلَ الذِكر) کے ضمن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے ایک عزائی پروگرام کا انعقاد کیا۔

ڈویژن کے قرآنی یونٹ کے زیر اہتمام پروگرام کا آغاز قرآن پاک کے بیسویں پارے کی تلاوت سے ہوا، اس کے بعد ایک تھیٹریکل پرفارمنس پیش کی گئی جس میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور آپ پر ڈھائے جانے والے مظالم کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

یہ پریزنٹیشن شعبہ خطابت برائے خواتین کی طالبات نے پیش کی، جب کہ اس پروگرام میں شعبہ خطابت برائے خواتین کی مبلغہ کی جانب سے (صبر) کے عنوان سے ایک لیکچر بھی دیا گیا۔

اس پروگرام میں مولا ابی الفضل العباس علیہ السلام کی خواتین زائرین اور فدک الزہراء (سلام اللہ علیہا) قرآنی اسکول کی طالبات کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: