قرآن کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے المناک موقع پر الہندیہ میں مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ االسلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے المناک موقع پر الہندیہ میں ایک قرآنی اور تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا۔۔

یہ مجلس عزاء قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔ مجلس کا آغاز آیات قرآنی کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد سيد ضياء الطالقاني نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسوہ فاطمی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی ہماری زندگی کے ہر شعبے میں نمونہ عمل اور قابل تقلید ہے ۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مصائب کا بھی ذکر کیا کہ جو آپ کی المناک شہادت کا باعث بنے۔
مجلس کا اختتام مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی پر ہوا۔

واضح رہے کہ یہ قرآنی تعزیتی تقریب قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی ان اہم سرگرمیوں میں شامل ہے کہ جو اہل بیت علیہم السلام کے ایام شہادت و ایام ولادت اور مناسبات کے احیاء اور معاشرے میں قرآن و اہلیبیت علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کے لئے منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: