الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال نے الكاظمين (عليهم السلام) میڈیکل سٹی کو طبی سامان اور ادویات کی پہلی کھیپ فراہم کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سپر سپیشلٹی ہسپتال نے بغداد گورنریٹ میں الإمامين الكاظمين (عليهم السلام) میڈیکل سٹی کو طبی سامان اور ادویات کی پہلی کھیپ فراہم کی ہے۔

الکفیل ہسپتال میں میڈیکل سپلائی یونٹ کے سربراہ سید احمد عامر نے کہا: " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کی خصوصی ہدایات پر الکفیل ہسپتال نے الإمامين الكاظمين (عليهما السلام) میڈیکل سٹی کو طبی سامان اور ادویات کی پہلی کھیپ بھیجی ہے تاکہ شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور طبی اداروں کو سپورٹ کیا جا سکے۔

اس موقع پر الکاظمین میڈیکل سٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سامر الزاملی نے کہا کہ "یہ طبی مواد اور سامان ہمارے مریضوں کی ضروریات کا ایک حصہ پورا کرے گا۔"

ڈاکٹر الزاملی کے مطابق، یہ اقدام ملک کے موجودہ حالات، مالیاتی رسد کی کمزوری اور ہمارے صحت کے اداروں میں کچھ ادویات اور طبی سامان کی قلت کے بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی آگاہی کی ترجمانی کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: