قرآن کمپلیکس نے احکام تلاوت کے موضوع پر ایک نئے کورس کا آغازکیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس نے احکام تلاوت کے موضوع پر ایک نئے کورس کا آغازکیا ہے۔

یہ کورس قرآن کمپلیکس سے قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ کورس تلاوت اور قرآن پاک کو صحیح پڑھنے کےاحکام کے اسباق پر مشتمل ہے، اس کورس کو تین مراحل ابتدائی، درمیانہ اور اعلی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ الہندیہ برانچ کی جانب سے اس وقت الہندیہ کے مختلف علاقوں میں 20 سے زیادہ قرآنی و تعلیمی کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن کا مقصد معاشرے میں قرآن کے علوم کو پھیلانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: