روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے مقدس صحن میں تقریباً دس ہزار مصحف مقدس موجود ہیں،

روضہ مقدس حضرت عباس (ع) کے مقدس صحن کی دیکھ بھال کے شعبے نے اعلان کیا کہ اس کے پاس تقریباً دس ہزار مصحف مقدس موجود ہیں، جو حرم مطہر کے صحن، اندرونی اور بیرونی حصوں اوربیسمنٹس میں رکھے گئے ہیں۔

مذکورہ بالا شعبے کے نائب سربراہ شیخ زین العابدین القریشی نے کہا کہ صحن مقدس، حرم شریف کے اندرونی اور بیرونی تہہ خانوں میں تقریباً دس ہزار مصحف، پانچ ہزار زیارت کی کتابیں، دعاؤں کی بیس ہزار کتابیں جن میں "مفتیح الجنان" اور "صحیفہ سجادیہ" شامل ہیں، موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حرم مقدس کے پاس اس سے کہیں زیادہ قرآن مجید اور دعاؤں کی کتابیں ہیں ہم حرم شریف کی انتظامیہ سے اجازت لے کر مساجد اور حسینیات میں مصحف مبارک اور دعاؤں کی کتابیں تقسیم کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: