دوسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں پہلی امیرالمومنین(ع) علمی کانفرنس کی دوسری نشت۔۔۔۔

بروز بدھ 14 رجب المرجب 1435ھ بمطابق 14 مئی 2014ء کی شام دوسرے سالانہ جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں سائنٹیفک کنونش سنٹر میں پہلی امیرالمومنین(ع) علمی کانفرنس کی دوسری نشت منعقد ہوئی کہ جس کی صدارت کے فرائض عراق میں موجود شیعہ مزارات کےسکرٹریٹ کے تعلقات عامہ و نشر و اشاعت سیکشن کے سربراہ جناب محمود ہاشمی نے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریاض عمیدی نے سر انجام دئیے۔
پہلی امیرالمومنین(ع) علمی کانفرنس کی دوسری نشت کی ابتداء تلاوت قرآن مجید سے ہوئی اس کے بعد عراق میں موجود شیعہ مزارات کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حسن مندیل نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران حضرت امیر المومنین(ع) کے ان خطبوں کے حوالے سے گفتگو کی کہ جو انہوں نے مختلف جنگوں کے دوران ارشاد فرمائے۔
اس کے بعد علامہ سید حسن عباس نے خطاب کیا اور حضرت امیر المومنین(ع) کی سیرت کے حوالے سے گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: