الکفیل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز نے شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے تعاون سے یونیورسٹیوں میں تعلیمی و تربیتی پہلو پر ایک ڈائیلاگ سیشن کا انعقاد کیا۔
سیشن کی صدارت سائیکولوجیکل کونسلنگ اینڈ ایجوکیشنل گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام علی العبیدی نے کی، جس میں کالج آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز کے پرنسپل کے اکیڈمک اسسٹنٹ اور ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ اور کالج کے پروفیسرزنے شرکت کی۔
اس سیشن میں یونیورسٹیوں میں تعلیمی پہلو کی اہمیت، اور یونیورسٹی کا ماحول ثقافتی اور سماجی رویوں کی تشکیل یا تبدیلی پر کس حد تک اثر انداز ہوتا ہے، پر تفصیلی بات کی گئی۔
ڈاکٹر حسام علی العبیدی نے اس ضرورت پر زور دیا کہ تعلیمی رہنمائی تدریسی کام کا بنیادی حصہ ہے اس لئے یونیورسٹی کا پروفیسر یونیورسٹی اور عمومی رویے میں طلباء کے لیے ایک اچھی مثال ہونا چاہیئے، جس کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرے، خواہ ہدایات کو لاگو کرنے میں ہو یا مستثنیات میں۔
انہوں نے عصری طریقوں کو استعمال کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔




