روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے واسط یونیورسٹی میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت پر سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ نے واسط یونیورسٹی میں حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

یہ ثقافتی سیمینار کی نگرانی شعبہ تعلقات عامہ کے یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

یونیورسٹی میں کالج آف ایجوکیشن فار ہیومن سائنسز کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد سید عدنان جلوخان روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے سیمینار سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے حضرت ام البنین (سلام اللہ علیہا) کی سیرت طیبہ، اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ ان کی عقیدت و محبت اور اہل بیت علیہم السلام کے دفاع کے لئے ان کی لازوال قربانیوں اور وفاداری کا ذکر کیا۔

اس کے بعد کالج آف ایجوکیشن فار ہیومن سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر محمود حمود نے ایک تقریر کی، جس میں انہوں نے اس سیمینار کی میزبانی کو واسط یونیورسٹی اور کالج آف ایجوکیشن فار ہیومن سائنسز کے لئے ایک اعزاز اور فخر قرار دیا۔

سیمینار کے اختتام پر حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کی لازوال قربانیوں اور سیرت و کردارکو یاد کرتے ہوئے قصیدہ خوانی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: