پانچویں سالانہ روح النبوۃ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب

حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت با سعادت کے پر مسرت لمحات کو منانے کے لئے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی جانب سے کئی تقریبات اور پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پانچواں سالانہ روح النبوۃ فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب بروز بدھ 11 جمادی الثانی 1444 ہجری بمطابق 11 جنوری 2023 کو منعقد کی گئی۔ اس افتتاحی تقریب میں بڑے پیمانے پر نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی، سیکرٹری جنرل انجینئر سید مصطفی مرتضی ضیاءالدین، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران اور سینئر آفیشلز بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شہدائے وطن کے لئے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ اس کے بعد بالترتیب قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب علامہ سید احمد صافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین محفل اور تمام مسلمانوں کو سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بابرکت دن کی مناسبت سے سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلوؤں پر بات کی۔

فیسٹیول کی اہم سرگرمیوں میں ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل تھی جس میں شہید وطن کے ایک بیٹے کی زندگی کو مجسم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی اہم سرگرمیوں کے بارے میں ایک ڈاکیومنٹری فلم دکھائی گئی۔ جس کے بعد ایک قرآنی مباحثہ منعقد کیا گیا۔
اس کے بعد شاعر شاعر محمد فاطمی نے جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی شان مبارکہ میں ایک منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس فیسٹیول میں عراقی سیکورٹی فورسز کے شہداء کے والدین، اہل خاندان اور بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔

تقریب کے اختتام پر تیسری پانچویں سالانہ روح النبوۃ سمینار کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے منعقد کردہ مصوری، خطاطی اور فائن آرٹس کی نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا اور کانفرنس میں موجود شرکاء نے اس نمائش میں شرکت کی اورنمائش میں پیش کی گئی تصاویر خطاطی کے فن پاروں اور ہاتھ سے بنائی گئی اشیاء کو بے حد سراہا۔

اس فیسٹیول میں کویت، بحرین، سعودی عرب، لبنان، ایران، ڈنمارک، برطانیہ، بیلجیم، جرمنی اور اسپین کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: