روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے لکھنؤ میں منعقد ہونے والی پہلی امیر المومنین(ع) علمی کانفرنس کی اختتامی تقریب….

افتتاحی تقریب کا ایک منظر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے لکھنؤ میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں جاری پہلی امیر المومنین(ع) علمی کانفرنس کی آخری نشست اور اختتامی تقریب بروز جمعرات 15 رجب 1435ھ بمطابق 15مئی 2014ء کو SCIENTIFIC CONVICTION CENTER میں منعقد ہوئی کہ جس میں عراق اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والی علمی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ علمی کانفرنس تین نشستوں پر مشتمل تھی کہ جو دو روز تک جاری رہی اور ان میں متعدد علمی شخصیات نے حضرت امیر المومنین(ع) کی سیرت کے حوالے سے اپنی تحقیقات اورمقالات کو بیان کیا۔
علمی کانفرنس کی اختتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی کے نمائندے علامہ شیخ صلاح کربلائی نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران لکھنؤ کے رہنے والوں اور اس کانفرنس کے انعقاد میں تعاون کرنے والے علماء و فضلاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور حاضرین کو بتایا کہ ہم نے تین سال پہلے ہندوستان کے بہت سے شہروں کا دورہ کیا تاکہ اس جشن اور اس کی تقریبات کے لیے سب سے موضوع ترین شہر کا انتخاب کر سکیں لیکن ہمیں لکھنؤ کی طرح کا ماحول کہیں بھی میسر نہ آیا کہ جس کے بعد ہم نے لکھنؤ کو اس جشن کے انعقاد کے لیے منتخب کیا ہماری دلی خواہش ہے کہ یہ جشن ہر سال اس شہر میں منعقد ہو اور ہر سال اس کی تقریبات میں اضافہ ہوتا رہے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حمید الحسن نے عراق میں موجود مقدس روضوں کے اداروں کا اس جشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس کے استمرار کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس تقریب کے اختتام پر کانفرنس کے مقررین اور معاونین کو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے مقدس تبرکات و تحائف اور اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: