شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے (اختراعات و خیالات) پروگرام کے تحت حرم مقدس سے منسلک سٹاف کے لیے تربیتی و ترقیاتی ورکشاپس کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کی جانب سے (اختراعات و خیالات) پروگرام کے تحت حرم مقدس سے منسلک سٹاف کے لیے تربیتی و ترقیاتی ورکشاپس کا انعقاد جاری ہے۔
شعبہ پائیدار ترقی کے ٹرینر سید فراس الشمری نے کہا، "یہ پروگرام سلسلہ وار تربیتی ورکشاپس پرمشتمل ہے، ہرورکشاپ دو دن تک جاری رہتی ہے۔ اس سلسلے کی پہلی ورکشاپ مسئلے کے حل کرنے کے بارے میں تھی اور دوسری فیصلہ سازی اور آگے بڑھنے کے بارے میں تھی۔ اور اب اس سلسلے کی تیسری ورکشاپ نئے خیالات اور ان کے لئے تحریری منصوبے بنا نے سے متعلق ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "پروگرام کا مقصد حرم مطہر کے متعدد شعبہ جات و ڈویژنز کے سربراہوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ دینا، کام کے دوران درپیش مسائل کا تجزیہ کرنا، درست فیصلے کرنا، پھر اقدامات کرنا اور منصوبوں کی شکل میں حل اور تجاویز لکھنا ہے، تاکہ سینئر انتظامیہ واضح فیصلے کر سکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: