الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے لبلبے سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹانے کے لئے ایک کامیاب آپریشن کیا ہے۔ اس پیچیدہ اپریشن کی کامیابی میں الکفیل سپیشلائزڈ ہسپتال کے آپریٹنگ تھیٹروں میں دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز نے اہم کردارادا کیا ہے۔
ہسپتال میں معدے اور جگر کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر مؤيّد النقیب نے بتایا، "مریض لبلبے کے کینسر میں مبتلا تھا، جو پورٹل رگ اور جگر کو خون سپلائی کرنے والی شریان تک پھیل چکا تھا۔ تقریباً (6) ماہ قبل جب ہمیں مریض کی اس بیماری کا پتہ چلا تو اس کا آپریشن ممکن نہیں تھا۔ تو ہم نے مریض کو کیموتھراپی اور ریڈی ایشن کے لیے بھیجا تاکہ ٹیومر کو کم کیا جا سکے اور اسے کنٹرول کیا جا سکے۔ اس ٹیومر کو مکمل طور پر نکالنے کے لئے لبلبہ، پتا، بائل ڈکٹ، اور لمف نوڈس کو بھی ہٹانا پڑا۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس طرح کے آپریشن عالمی سطح پر بہت کم مراکز میں کیے جاتے ہیں اور الکفیل ہسپتال بھی ان چند مراکز میں سے ایک ہے۔ آپریشن میں دس گھنٹے لگے اور یہ آپریشن کامیاب رہا، مریض کی طبی حالت مستحکم تھی اور اسے کچھ دن کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا گیا۔"
واضح رہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ علاج کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے کیوں کہ ہسپتال میں اپنے مقامی اور غیر ملکی ماہرطبی عملہ کے علاوہ جدید آلات اور جدید طبی ٹیکنالوجیزموجود ہیں اور الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال اپنی خدمات کے لحاظ سے جدید بین الاقوامی ہسپتالوں سے کم نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال وقتا فوقتا متعدد بین الاقوامی ڈاکٹروں اور مختلف طبی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کرتا ہے۔
