دوسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کے دوران حضرت عباس(ع) کی نیابت میں زیارت۔۔۔۔

روضہ مبارک کی اردو ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ
ہندوستان کے شہر لکھنو میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے جاری دوسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کی انتظامی کمیٹی کے رکن جناب سامر صافی ن بتایا ہے کہ روضہ مبارک کی اردو زبان میں رسمی ویب سائٹ الکفیل انٹر نیشنل نیٹ ورک کے صفحہ "نیابت میں زیارت" کو نمائش گاہ میں ایک بڑی کمپیوٹر سکرین پر کھول کر رکھا ہوا ہے کہ جہاں بڑٰی تعداد میں مومنین حضرت عباس(ع) کی نیابت میں زیارت کروانے کے لیے نام درج کر رہے ہیں۔
یہ صفحہ دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے ان محبانِ اھل بیت علیھم السلام کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی وجہ سے زیارت کے لیے نہیں آسکتے اور تجدیدِ عہد یا اپنی حاجات وغیرہ کے لیے ان کے دل میں حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شوق موجود ہے۔ پس جو بھی اپنی طرف سے اور اپنے کسی زندہ یا مرحوم عزیز کی طرف سے نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ یہاں نام درج کر دے جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک کا کوئی خادم زیارت اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: