صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) پراجیکٹ کی حدود میں آنے والےعمارتوں کو منہدم کرنے اور ملبہ ہٹانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی جانب سے روضہ مبارک کے بیرونی توسیعی منصوبے کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) پراجیکٹ کی حدود میں آنے والےعمارتوں کو منہدم کرنے اور ملبہ ہٹانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔

یہ منصوبہ روضیہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شمال کی طرف واقع ہے، اور یہاں (20,000 ) مربع میٹر کے رقبے پرمشتمل دو منزلہ صحن بنایا جائےگا۔

نئی جگہوں کی فراہمی کے لئے توسیع، تعمیر، ترقی اور بحالی کے یہ تمام کام مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات دینے کے لئے کئے جا رہے ہیں۔ حرم مطہر کے ارد گرد خالی جگہوں کی ترتیب نو اور تعمیر و بحالی کے ذریعہ زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اضافی جگہیں تیار کی جا رہی ہیں۔

شیعہ اوقاف بورڈ اور منصوبہ بندی کی وزارت کی طرف سے منظوری کے بعد، اس منصوبے پرعراقی کمپنی أرض القدس کام کر رہی ہے اور اس منصوبے کے لئے فنڈزکی فراہمی شیعہ اوقاف بورڈ،وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: