شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے افریقی مبلغین کے لیے ایک ترقیاتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے اپنے اسٹریٹجک فکری و ثقافتی منصوبوں کی تیاری کے ضمن میں افریقی مبلغین کے لیے ایک ترقیاتی کورس کا انعقاد کیا۔

یہ کورس جو افریقی کمیونٹیز کے مذہبی علوم کے متعدد طلباء کے لئے تھا، اشعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

سینٹر فار افریقن اسٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "سنٹر افریقی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے مذہبی علوم کے محققین اور طلباء کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے کام کرتا ہے، اور مقصد کے تحت مرکز کی جانب سے سلسلہ وار ترقیاتی و تربیتی کورسز کاانعقاد کیا جاتا ہے۔ "
انہوں نے کہا، "اس میں ڈاکٹر محمد جاسم کا ایک لیکچر بھی تھا۔ جس میں ثقافتی منصوبوں کی تیاری اور ان منصوبوں کی اسٹریٹجک جہت پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔"
کورس کے لیکچرار ڈاکٹر محمد جاسم نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "کورس کا مقصد اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی وضاحت اور اس کی نشاندہی کرنا، ثقافتی اور فکری منصوبوں کے لیے ایک ورکنگ پیپر تیار کرنا، اور منصوبوں کی کامیابی اور ان کے اہداف کے حصول پربات کرنا تھا۔"

کورس میں شریک دینی علوم کے طلباء نے تصدیق کی کہ اس طرح کے تربیتی کورسز تبلیغ کے عمل میں ان کی صلاحیتوں اور مہارتوں کو نکھارنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: