عراق میں موجود مزارات اور مقامات مقدسہ کے سٹال کے گرد نہ ختم ہونے والا رش۔۔۔۔۔


عراق میں موجود شیعہ مزارات و مقامات مقدسہ کے سیکرٹریٹ نے بھی لکھنؤ میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) میں بھر پور انداز میں شرکت کی اور جشن کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں بھی حصہ لیا۔
شیعہ مزارات کے سیکرٹریٹ کی جانب سے اس نمائش میں عراق میں موجود مزارات کے بارے میں معلوماتی کتابوں اور پمفلٹس کو تقسیم کیا گیا اور اس کے علاوہ مختلف دینی شعار اور معصومین(ع) کے فرامین پر مشتمل پوسٹرز کو بھی آنے والے مہمانوں کو تحفے کے طور پر دیا گیا۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے پُر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں دوسرا سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) 13 رجب 1435ھ بمطابق 13مئی 2014ء سے لے کر 17 رجب 1435ھ بمطابق 17مئی 2014ء تک اس شعار کے تحت منعقد ہوا کہ حضرت علی بن ابی طالب(ع) ہی صالح المومنین اور وارث علم النبیین ہیں۔
اس جشن کی اکثر تقریبات لکھنؤ میں واقع حسینیہ آصف الدولہ (بڑا امام باڑہ) میں منعقد ہوئیں کہ جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اور ان میں سے سب سے زیادہ نمایاں حیثیت فکری و ثقافتی نمائش کو حاصل ہوئی۔ اس جشن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علاوہ روضہ مبارک حضرت علی بن ابی طالب(ع)، روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور عراق میں موجود تمام شیعہ مزارات کا سیکرٹریٹ نے بھی شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: