حضرت امیر المومنین علی بن ابی طالب(ع) کی شخصیت بنی نوع انسان اور خاص طور پر تمام مسلمانوں کے لیے ایک عظیم محسن کی حیثیت رکھتی ہے، حضرت علی(ع) نے اپنی پوری زندگی کو اسلام اور انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھا اور تمام انسانوں کو عزت و شرف اور سعادت کا درس دیا اور اسلام اور انسانی اقدار کی سر بلندی کے لیے ہر مصیبت اور مشکل پر صبر کیا۔
حضرت علی(ع) کی طرف سے اسلام اور انسانیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو ہر زمانے کے باشعور انسان نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی سیرت کو نمونہ عمل قرار دیا ہے خاص طور پر اہل بیت نبوی(ص) کا ہمیشہ یہ دستور رہا کہ وہ ہمیشہ حضرت علی بن ابی طالب(ع) کے فضائل و مناقب اور انسانیت نواز اصولوں کو دنیا تک پہنچاتے اور انسانیت اور اسلام کی سر بلندی کی خاطر حضرت علی(ع) جو ظلم برداشت کیے ان سے لوگوں کو آگاہ کرتے ۔۔۔۔۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ نے اس عظیم شخصیت کے جشن میلاد کے حوالے سے لکھنؤ میں منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) میں عراق میں موجود تمام مقدس روضوں اور مزارات کو شامل کرنا ضروری سمجھا تاکہ زیادہ سے زیادہ دنیا تک اس اصلی اسلام کے نور کو پہنچایا جائے کہ جو حضرت علی(ع) نے انسانوں کی سعادت و خوش بختی کے لیے رسول خدا(ص) اور خدائی تعلیمات کی روشنی میں دنیا کو پیش کیا۔۔۔۔
لہٰذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے عراق میں موجود تمام مقدس روضوں اور شیعہ مزارات کے سیکرٹریٹ کو باقاعدہ طور پر اس جشن میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا جس کو تمام اداروں نے تہہ دل سے قبول کیا اور اس جشن میں شرکت کی۔۔۔۔۔
روضہ مبارک حضرت امام علی(ع) کی جشن میں شرکت کے حوالے سے چند معلومات کو جاننے کے لیے یہ لنک استعمال کریں:
http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=553
روضہ مبارک حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی جشن میں شرکت کے حوالے سے چند معلومات کو جاننے کے لیے یہ لنک استعمال کریں:
http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=554
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جشن میں شرکت کے حوالے سے چند معلومات کو جاننے کے لیے یہ لنک استعمال کریں:
http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=556
عراق میں موجود شیعہ مزارات اور مقامات مقدسہ کی جشن میں شرکت کے حوالے سے چند معلومات کو جاننے کے لیے یہ لنک استعمال کریں:
http://alkafeel.net/urdu/news/index.php?id=555
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے پُر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں دوسرا سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) 13 رجب 1435ھ بمطابق 13مئی 2014ء سے لے کر 17 رجب 1435ھ بمطابق 17مئی 2014ء تک اس شعار کے تحت منعقد ہوا کہ حضرت علی بن ابی طالب(ع) ہی صالح المومنین اور وارث علم النبیین ہیں۔
اس جشن کی اکثر تقریبات لکھنؤ میں واقع حسینیہ آصف الدولہ (بڑا امام باڑہ) میں منعقد ہوئیں کہ جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی، اور ان میں سے سب سے زیادہ نمایاں حیثیت فکری و ثقافتی نمائش کو حاصل ہوئی۔ اس جشن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علاوہ روضہ مبارک حضرت علی بن ابی طالب(ع)، روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع)، روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور عراق میں موجود تمام شیعہ مزارات کا سیکرٹریٹ نے بھی شرکت کی۔