الکفیل میوزیم میں موجود تاریخی و نایاب تلواروں کو جدید سائنسی طریقوں سے محفوظ رکھا جاتا ہے۔

روضہ مبارک حضتت عباس علیہ السلام کا الکفیل میوزیم آف ٹریژرز اینڈ مینو سکرپٹس اپنے پاس موجود تاریخی و نایاب تلواروں کو سائنسی طریقوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

میوزیم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سید صادق لازم الزیدی نے کہا کہ تلواروں کی حفاظت اور دیکھ بھال کا کام میوزیم کے لیبارٹری ڈویژن کی ذمہ داری ہے۔ ان نایاب اور قیمتی تلواروں کی دیکھ بھال، تحفظ اور بحالی کا کام مرحلہ وار ہوتا ہے۔ سب سے پہلے کئی سائنسی طریقوں ہر ٹکڑے پر پڑی دھول کو ہٹایا جاتا ہے اور زنگ کو نہایت احتیاط سے صاف کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد بوسیدہ حصوں کو بحال کر کے دوبارہ انسٹال کیا جاتا ہے اور انہیں کچھ ایسے مواد کے ذریعے مضبوط کیا جاتا ہے جنہیں ضرورت پڑنے پر مستقبل میں ہٹایا جا سکتا ہے۔"

الزیدی نے مزید کہا، "تحفظ کے عمل کے بعد، کوٹنگ کا آغاز حفاظتی مواد سے ہوتا ہے، تاکہ بیرونی اثرات سے بچایا جا سکے۔"

ان کے مطابق، یہ تمام کام انتہائی ہنر مند تکنیکی ماہرین کرتے ہیں، جو اپنے سابقہ تجربے اور تربیتی کورسز کی بدولت اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کام انجام دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: