شعبہ فکرو ثقافت کی جانب سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے طلباء کے لیے ایک ترقیاتی میڈیا کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک سنٹر فار افریقن اسٹڈیز کی جانب سے افریقہ سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے متعدد طلباء کے لیے ایک ترقیاتی میڈیا کورس کا انعقاد کیا گیا۔

سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا، "مرکز کی جانب سے جو پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں، ان میں سے ایک آنے والے سال میں افریقہ سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے طلباء کی تبلیغی اور میڈیا صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، تاکہ انہیں اپنی کمیونٹیز میں تبلیغ کے لیے تیار کیا جا سکے۔ اس لیے کورس کا فوکس ٹی وی پریزینٹر کی شخصیت، اس کے انداز بیان اورمتعلقہ موضوعات پر رپورٹنگ کے عملؤسے متعلق ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "سنٹر نے خصوصی کورسز کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہے، ان سلسلہ وار کورسز کا آٹھواں سیشن نجف میں مرکز کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، جس میں صحافی مہدی الفہام نے ایک لیکچر دیا، جس میں انہوں نے عام طور پر میڈیا کے تصورات، ٹی وی پریزینٹر کی شخصیت سے متعلق تصورات، اور اہم ترین پہلوؤں اور پیشہ ورانہ خوبیوں جو اس کے میڈیا اور رپورٹنگ مشن کی کامیابی کا باعث بنتی ہیں، پر بات کی۔"

دینی علوم کے افریقی طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اس میڈیا کورس کو سراہا، جو سنٹر فار افریقن سٹڈیز میں منعقد ہوا اور اس کی انتظامیہ کی طرف سے افریقی کمیونٹیز کے مذہبی علوم کے طلباء کو قبول کرنے اور مختلف شعبوں میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوششوں کو سراہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: