حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے رمزی تابوت کی برآمدگی اور مراسم زیارت کا اختتام.......

رمزی تابوت کا جلوس
اس میں کوئی شک نہیں کہ 1250 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باجود اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے دلوں میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی درد ناک شھادت کا مداوا نہیں ہو سکتا اور اس دکھ سے بننے والے زخم آج بھی اسی طرح سے تازہ ہیں کہ جیسے ان کی آنکھوں کے سامنے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا زنجیروں میں جکڑا ہوا لاشہ مزدور اٹھائے ہوئے لا رہے ہیں.
ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں مومنین حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا رمزی تابوت ہاتھوں پہ اٹھائے ہوئے روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام میں داخل ہوئے کہ جہاں ایک مجلس عزاء کے بعد مراسم زیارت کے اختتام کا اعلان کیا گیا.
عراق کے مومنین کئی کلو میٹر دور سے اس تابوت کو اٹھائے ہوئے ماتمی جلوس کی صورت میں حرم میں آتے ہیں اور پورے راستے میں نوحہ خوانی اور ماتم کرتے ہیں.
روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم و امام محمد تقی علیھما السلام کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جمال عبد الرسول دباغ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے ملک کے کونے کونے سے زائرین کاظمیہ آ رہے ہیں اور ایک محدود اعداد و شمار کے مطابق اب تک آٹھ ملین زائرین ان پانچ دنوں میں کاظمیہ میں داخل ہو چکے ہیں.
زائرین کی خدمت کے لیے 4000 سے زیادہ رضا کاروں نے روضہ مبارک اور اس کے ارد گرد کے علاقہ میں متعدد خدمات سر انجام دیں. اور اسی طرح تمام مقدس روضوں کے خدام کی بڑی تعداد نے بھی اس زیارت کے دوران روضہ مبارک میں اپنے فرائض سر انجام دئیے.
یہ بات واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کاظمیہ آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے اور تمام مقدس روضوں کے درمیان تعاون و ارتباط کی روح کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مختلف سیکشنوں میں کام کرنے والے خدام کی بڑی تعداد کو کاظمیہ بھیجا ہے کہ جو روضہ مبارک امام موسی کاظم علیہ السلام و امام محمد تقی علیہ السلام میں شھادت کے ایام میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی 50 گاڑیاں کاظمیہ بھیجی ہیں۔ اسی طرح پانی ،برف اور دیگر ضروری سامان کو زائرین کے لیے مہیا کرنے کے لیے بھی مختلف متعدد گاڑیاں کاظمیہ بھیجی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: