روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے سنجار میں خواتین کے لئے تین روزہ تعزیتی مجلس کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں نینوی گورنریٹ کے علاقے سنجار میں خواتین کے لئے تین روزہ تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا ہے۔

یہ مجلس عزاء شعبہ مذہبی امور سے منسلک گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی اور حسینی رسومات یونٹ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔

گائیڈنس اینڈ سپورٹ کمیٹی کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے کہا، "یہ مجلس تین دن تک جاری رہے گی، جس کے دوران اس میں مکتب اہل بیٹ کے تحفظ میں امام کاظم علیہ السلام کے کردار پر مذہبی اور ثقافتی لیکچرز شامل ہوں گے۔ یہ تین روزہ مجالس روضہ مبارک حضرت عباس کے جنرل سیکٹریٹ کی خصوذی ہدایات پر منعقد کی جا رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "شعبہ مذہبی امور نے ہمیشہ کربلا کے اندر اور باہر مومنین کے ساتھ مل کر ائمہ اہل بیت علیہم السلام کے دکھوں کو یاد کیا ہے۔ ان مجالس میں بھی سنجار کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اہل بیت علیہم السلام کو امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کر رہی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: