روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں شعبہ فکرو ثقافت کے وفد نے افریقی ملک سیرالیون میں خدام اہل بیت علیہم السلام چیریٹی ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔
شعبہ فکرو ثقافت کے سنٹر فار افریقن سٹڈیز کے ڈائریکٹر شیخ سعد ستار الشمری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ معاذ باہ اور اس کے ممبران سے ملاقات کے دوران ریاست سیرالیون میں تبلیغی، انسانی اور ثقافتی میدان میں مشترکہ کام کرنے اورمومنین کی خدمت اور دیکھ بھال سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، "وفد کے پروگرام میں دارالحکومت فری ٹاؤن کا دورہ، متعدد بااثر مذہبی اور کمیونٹی شخصیات سے ملاقات کے ساتھ ساتھ اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں سے ملاقات کرنا اور ان کے حالات کوجاننا شامل تھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "وفد نےخادمین اہل بیت علیہم السلام چیریٹی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کو روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے تبرکات و تحائف پیش کئے، جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن پاک،حرم مقدس کے گنبد کا علم مبارک اور تربت حسینی کے سجدے گاہ شامل ہیں۔"






