الکفیل آٹو ورکشاپ کی تعمیر کے ابتدائی مراحل۔۔۔۔۔۔

الکفیل آٹو ورکشاپ کے بعض تعمیری کام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے انجینیئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے چیف انجینئر ضیاء مجید صائغ نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے بنائی جانے والی الکفیل آٹو ورکشاپ کی تعمیر کے سلسلہ میں طے شدہ پہلے مرحلے کا 17فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اس مرحلے میں ورکشاپ کے لیے مختص کردہ جگہ کی مٹی کے ٹیسٹ، زمین کی سطح پر ایک خاص قسم کی مٹی ڈالنا اور بنیادوں کے لیے کھودائی وغیرہ کا کام شامل ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ الکفیل آٹو ورکشاپ اپنی نوعیت اور خصوصیت کے حوالے سے عراق میں بننے والی پہلی ورکشاپ ہے یہ ورکشاپ ۷۲۱۲۵م۲ رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں ۱۴۲۰۰ مربع میٹر پر اس ورکشاپ کی عمارت بنائی جائے گی اس ورکشاپ کے پانچ حصے ہوں گے۔
1:۔ اداری اور دفتری حصہ
2:۔ پٹرول پمپ
3:۔ چھوٹی گاڑیوں کی مرمت کے لیے ورکشاپ
4:۔ بڑی گاڑیوں کی مرمت کے لیے ورکشاپ
5:۔ دو منزلہ پارکنگ ہال
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: