قوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق کے نائب خصوصی نمائندہ نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے معاشرے اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بے حد سراہا ہے

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق (UNAMI) کے سیاسی امور اور انتخابی معاونت کے لیے نائب خصوصی نمائندہ مسٹر کلاڈیو کورڈونی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے معاشرے اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بے حد سراہا ہے۔

اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے عراق (UNAMI) کے سیاسی امور اور انتخابی معاونت کے لیے نائب خصوصی نمائندہ مسٹر کلاڈیو کورڈونی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران مسٹر کورڈونی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے معاشرے اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات اور منصوبوں کی تفصیلی وضاحت سنی۔ انہیں روضہ مبارک کے توسیعی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

اس ملاقات کے دوران روضہ مبارک کے مختلف تعلیمی، صنعتی، زرعی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات کی گئی۔

مسٹر کورڈونی نےروضہ مبارک کے اسٹریٹجک اور صنعتی منصوبوں کی بھی تعریف کی جن کا مقصد عراقی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا، قومی معیشت اور اس کی مصنوعات کو مضبوط کرنے کے علاوہ مختلف شعبوں میں ملکی ٹیلنٹ و مہارت کی حمایت کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: