دسویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات......

گزشتہ سال کی افتتاحی تقریب کا منظر
دسویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی انتظامیہ کمیٹی نے اس سال جشن میں منعقد ہونے والی تقریبات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ جشن 3 تا 7 شعبان 1435ھ بمطابق 2 تا 6 جون 2014ء کو اس شعار کے تحت منایا جائے گا کہ امام حسین علیہ السلام ہی نور اخیار اور ہدایت ابرار ہیں.
اس جشن میں مندرجہ ذیل تقریبات منعقد ہوں گی.
1. افتتاحی تقریب بروز سوموار 3 شعبان 1435ھ کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے صحن میں شام 4:30 بجے منعقد ہو گی.
2. قرآنی محافل.
3. علمی و تحقیقی کانفرنس.
4. فصیح عربی میں مشاعرہ.
5. مقامی عربی میں محفل مشاعرہ.
6. دینی قصیدے اور ترانے.
7. حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ہونے والی تعمیر و ترقی کے بارے میں بریفنگ.
8. کتابوں کی عالمی نمائش.
9. جشن میں شریک مہمانوں کے حوالے سے ان ڈور اور آوٹ ڈور پروگرام.
10. روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں خواتین کا سیمینار.
11. مشن حسینی کے حوالے سے دستویزی فلموں کا مقابلہ.
12. اختتامی تقریب کہ جو بروز جمعہ 7 شعبان 1435ھ کو روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے خاتم الانبیاء حال میں شام 4:30 بجے منعقد ہو گی.
یہ بات واضح رہے حضرت امام حسین(ع)، حضرت عباس(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: