قرآن کمپلیکس کی جانب سے بابل یونیورسٹی میں طلباء کے لیے اپنے پہلے خصوصی قرآنی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن کمپلیکس نے عراقی تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لیے اپنے پہلے خصوصی قرآنی کورسز کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے کا پہلا کورس قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ بابل برانچ کے پروفیسر سید نبیل الاسدی نے کہا، "پہلے تعلیمی کورس کا آغاز ایک لیکچر کے ساتھ ہوا جس کا عنوان تھا(علاقة القرآن الكريم باللغة العربية والمشتركات الأساسية بينهما) اور یہ کورس بابل یونیورسٹی سے منسلک کالج فار بیسک ایجوکیشن میں منعقد کیا گیا تھا اور اس کورس میں زبان کے استحکام میں علماء کے کردار پر بات کی گئی۔ "

انہوں نے مزید کہا، " قرآن انسٹی ٹیوٹ نے طلباء کے لیے کئی قسم کے انعامات، شرکت اور تعریف کے سرٹیفکیٹس، اور ثقافتی دوروں کا اہتمام کیا ہے تاکہ وہ سال بھراعلی درجے کے ترقیاتی کورسز میں داخلہ لے سکیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: