روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبة الخطابة للتبليغ الحسيني سے منسلک الخطبہ ڈویژن کی جانب سے دارالحکومت بغداد میں حضرت علی اکبر علیہ السلام کا یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کا آغاز قاری سید کرار علی المیاحی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس کے بعد الخطبہ ڈویژن کے شیخ عبد الحسن الطائی نے حاضرین کو اس پرمسرت یوم کی مبارک باد پیش کی اور ماہ شعبان کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی۔
شیخ عبد الحسن الطائی نے اپنی تقریر میں حضرت علی اکبر علیہ السلام کی شخصیت مبارکہ اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ان کے تعلق کا ذکر کیا۔ انہوں نے معاشرے میں مذہبی اقدار کو فروغ دینے میں ثقافتی تقریبات اور ان کے انعقاد کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔
اس جشن میں مختلف سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں محقق ڈاکٹر طلال الخلیفہ کی جانب سے اس بابرکت مناسبت کے بارے میں ایک اسلامی تحقیق بھی شامل ہے، جشن کا اختتام رادود رزاق الشمری کی جانب سے پیش کردہ خوبصورت حسینی قصائد اور حسینی نعروں کے ساتھ ہوا۔