روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبة الخطابة للتبليغ الحسيني کی جانب سے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا منصوبے کے تحت بابل میں حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت کے پرمسرت موقع پر جشن کا انعقاد کیا گیا۔
شعبة الخطابة للتبليغ الحسيني کے سربراہ شیخ عبد الصاحب الطائی نے بتایا کہ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد شيخ علي الساعدي نےجشن سے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو حضرت علی اکبر علیہ السلام کے جشن میلاد کی مبارکباد پیش کی۔
اس بابرکت جشن کے دوران حاضرین نے حضرت علی اکبر علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوبصورت حسینی قصائد اور اشعار سنے۔
اس موقع پر نجف میں اعلیٰ مذہبی قیادت کے نمائندے شیخ حسنین الخاقانی الحلی نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے عملے کا کردار مثالی اور قابل تعریف ہے کیونکہ اس طرح کی ثقافتی سرگرمیاں معاشرے میں اہل بیت علیہم السلام کی فکر کو پھیلانے اورثقافتی اقدار کو مستحکم کرنے کے لئے بہت اہم ہیں۔