روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس کی جانب سے (منابر النور) منصوبے کے ضمن میں دیالہ گورنریٹ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
(منابر النور) منصوبے کے تحت منعقد ہونے والی یہ بابرکت محافل قرآن کمپلیکس کے قرآنی پروجیکٹس سینٹر کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہیں۔
اس پر نور محفل میں کا آغاز أمير القرّاء پروجیکٹ کے باصلاحیت قاری سيد تمار ميثم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
جس کے بعد اعلی مذہبی قیادت کے انڈر سیکرٹری عالم شیخ عبد الرزاق فراج اللہ الاسدی نے ایک تعلیمی اور خیر مقدمی تقریر کی جس میں انہوں نے کتاب خدا پر غور و فکر کرنے کی ضرورت اور قرآنی ثقافت کو عام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
جس کے بعد حاضرین نے درج ذیل قاری حضرات کی پر تاثیر آوازوں میں تلاوت قرآن پاک سماعت کی۔
قاری سید عمار الحلی، ان کا تعلق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلا سے ہے۔
قارئ حيدر محسن البزوني
دیالہ گورنریٹ میں اعلیٰ دینی قیادت کے نمائندے نے اس بابرکت محفل میں شرکت کرنے والے قاری حضرات اور قرآنی پروجیکٹس سینٹر کے وفد کو اعزاز سے نوازا، جنہوں نے موقع فراہم کرنے اور تمام گورنریٹس میں قرآنی فورمز کے انعقاد پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شکریہ ادا کیا۔








