حضرت امام حسین(ع) ایسا نایاب جوہر ہیں جس سے تمام انسانوں کی بھلائی کے لیے اصل محمدی اسلام کی شعاعیں نکلتی ہیں(سید صالح حیدری)

سید صالح حیدری
بروز سوموار3 شعبان 1435ھ بمطابق ۲ جون 2014ء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) میں دسویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کے افتتاحی تقریب اس شعار کے تحت منعقد ہوئی کہ امام حسین(ع) ہی نور اخیار اور ہدایت ابرار ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیوان وقف شیعی کے صدر سید صالح حیدری نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) ایثار و قربانی اور فدا کاری کا اعلی ترین نمونہ ہیں مؤلفین اور لکھنے والوں نے امام حسین(ع) کی شخصیت اور ہمیشہ رہنے والے ان کے انقلاب کو اپنی تحریروں میں جمع کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن کوئی بھی اس میں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہو سکا امام حسین(ع) ایسا نایاب جوہر ہیں کہ جو اسلام کی روح کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے تمام انسانوں کی بھلائی کے لیے اصل محمدی اسلام کی شعاعیں نکلتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے امام حسین(ع) کی اتنی بڑی قربانیوں کے بدلے میں انھیں بے انتہا کرامات سے نوازا ہے کہ آج پوری دنیا امام حسین(ع) کو مخاطب کر کے کہہ رہی ہے کہ آپ اس دہر کے موضوع کلام ہیں، آپ ہی حریت پسندوں کا نعرہ ہیں اور آپ ہی سے اصلاح پسند ہدایت حاصل کرتے ہیں اور آپ ہی کا ذکر زمین کی تمام زبانوں میں ہوتا ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: