نصف شعبان کے زائرین کے استقبال کے لیے مقام امام مہدی(ع) کی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں.....

شعبان امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے جشن میلاد کا پر مسرت دن ہے اس موقع پر لاکھوں لوگ کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور نیمہ شعبان کو کربلا آنے والے تقریبا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد وہاں سے 650 میٹر کے فاصلے پر واقع مقام امام مہدی علیہ السلام کی زیارت کا بھی شرف حاصل کرے۔ لہٰذا لاکھوں زائرین کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے مقام امام مہدی علیہ السلام کی انتظامیہ نے زائرین کے استقبال کے لیے سیکورٹی، سروس اور تنظیمی امور سے متعلقہ تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اس سلسلہ میں انہیں سینکڑوں رضاکاروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

شعبہ مقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کے نائب سربراہ انجینئر مہدی الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"نیمہ شعبان کی زیارت کربلا کے مقامات مقدسہ کی اہم ترین زیارتوں میں سے ایک ہے اور اس کا تعلق مقام امام مہدی علیہ السلام سے بھی ہے اس لیے ہم نے زائرین کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے سکیورٹی، خدمات، اور تنظیمی امورکے حوالے سے جامع تیاریاں کی ہیں۔ "

انہوں نے مزید کہا، "اس مبارک مناسبت پرمقام امام مہدی (عجّل الله فرجه الشريف) کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ قدرتی پھولوں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔"

تیاریوں کے تنوع اور ان کے پہلوؤں کے بارے میں،انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ""اس مقدس مقام سے وابستہ ڈویژنز اوریونٹس نے سیکیورٹی ، خدمات اور صحت کے حوالے سے وسیع اور مربوط تیاریاں کی ہیں۔ خدماتی تیاریوں کے ضمن میں زائرین کے لئے جگہوں کی تیاری سے لیکر روشنی، پانی، صفائی وغیرہ کے لئے تیاریاں مکمل ہیں۔ "

انہوں نے جاری رکھا، " زائرین کی نقل و حرکت کو آسان اورمنظم بنانے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ۔"

انھوں نے وضاحت کی، "سیکورٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں، ہم نے آپریشنز کمانڈ اور پولیس کمانڈ کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں، اس کے علاوہ دونوں مقامات مقدسہ سے مربوط سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا، "ہم نے کربلا مقدسہ میں امام قائم علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب سالانہ جشن چراغاں کی میزبانی کرنے کے لیے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: