روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے سادة الخدم کے تعاون سے انسانیت کے نجات دہندہ امام منتظر حضرت مہدی (عجل الله فرجه) کے جشن میلاد کے موقع پرضریح مقدس حضرت عباس(ع) کو خاص طور پر قدرتی پھولوں کے گلدستوں سے سجایا ہے۔
کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سید احمد الموسوی نے کہا کہ "ہمارے شعبے کے عملے نے انسانیت کے نجات دہندہ امام منتظر حضرت مہدی (عجل الله فرجه) کے جشن میلاد کے پرمسرت موقع پر ضریح مقدس حضرت عباس(ع) کومختلف رنگوں اورمختلف اقسام کے پھولوں سے بنے چالیس خوبصورت گلدستوں سے سجایا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "قدرتی گلابوں اور پھولوں کے بنے خوبصورت گلدستوں کی مسحورکن خوشبو سے پورا حرم مہک رہا ہے اور یہ دلکش منظرمومنین و زائرین کو اس مبارک جشن میلاد کی مبارک باد پیش کر رہا ہے۔"