ہمیں امید ہے کہ ربیع الشھادۃ جشن تمام مسلمانوں کی توحید کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا(سفیر جمھوریہ غانا)

سفیر جمھوریہ غانا
دسویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کے افتتاحی تقریب 3 شعبان 1435ھ بمطابق 2 جون 2014ء کو روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) میں منعقد ہوئی کہ جس میں پوری دنیا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں وفود نے شرکت کی. ان وفود میں بر اعظم افریقہ سے تعلق رکھنے والے وفود بھی شامل تھے افریقی وفود کی نمائندگی کرتے ہوئے افتتاحی تقریب میں غانا کے سفیر محمد محمد جالو نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران کہا کہ حضرت امام حسین (ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے رحاب میں ہمارے اکٹھا ہونے کا ایک اچھا موقع ہے ہمیں امید ہے کہ ربیع الشھادۃ جشن تمام مسلمانوں کی توحید کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا.
ہمیں چاہیے کہ ہم آئمہ اہل بیت (ع) کو نور ہدایت قرار دیں اور ان کے پرچم تلے متحد ہو جائیں بے شک یہی ہماری وحدت و توحید اور نجات کا واحد راستہ ہیں.
جالو نے مراجع عظام، اسلامی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اور افریقی عوام کے درمیان روابط قائم کریں اور مساجد اور ہسپتالوں کی تعمیر اور ہر اس کام کے ذریعے سے اس رابطے اور تعلق کو مستحکم بنائیں کہ جس کی افریقی عوام کو ضرورت ہے کیونکہ افریقی عوام ان چیزوں کی بے حد محتاج ہے اور دوسری جانب افریقی عوام دین اسلام اور بلند اصولوں کی نشر و اشاعت کے حوالے سے ہر فکر اور عقیدہ کے لیے ایک ذرخیز زمین کی حیثیت رکھتی ہے.
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: