روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی نے اعلان کیا ہے کہ اس نیمہ شعبان کی مناسبت پر ہمارے پاس رجسٹرڈ مواکب میں سے 834 خدماتی مواکب کے لئے اجازت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ زائرین نصف شعبان کو متنوع خدمات فراہم کر سکیں۔
شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کے نائب سربراہ ہاشم مہدی الموسوی نے کہا، "ہم نے کربلا گورنریٹ پولیس کے تعاون سے تمام گورنریٹس سے آنے والے (834) خدماتی مواکب کے لیے قانونی اجازت نامے جاری کیے ہیں، تاکہ وہ صاحب الزمان (خدا ان کے ظہور کو جلد از جلد) کے یوم ولادت باسعادت کے احیاء کے لئے کربلا آنے والے معزز زائرین کو اپنی خدمات فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "نصف شعبان کی زیارت کے لیے جو سکیورٹی اور سروس پلان تیار کیا تھا، اس میں کربلا کے مرکزی و ثانوی راستوں بشمول شہر کی اندرونی سڑکوں پرمواکب کی تقسیم کئے گئے ہیں تاکہ زائرین شعبان کے تحفظ وسلامتی کویقینی بناتے ہوئے بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ "یہ مواکب معزز زائرین کو اس خوشی کے موقع پر تمام گورنریٹس سے آنے والے رضاکاروں کے تعاون سے کھانے پینے ، رہائش اور دیگر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔"
انہوں نے نشاندہی کی کہ : " اس کے علاوہ غیر رجسٹرڈ مواکب کی بھی بہت بڑی تعداد زائرین شعبان کو کھانے، پینے، رہائش اور میڈیکل وغیرہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ "