شعبہ مذہبی امور نے نصف شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی تحائف فراہم کرنے کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور نے نصف شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی تحائف فراہم کرنے کے لیے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔

شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا کہ نیمہ شعبان کی زیارت سمیت تمام اہم مناسبات کے دنوں میں ہم زائرین کو فکری، تعلیمی اور روحانی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شرعی استفسارات اور سوالات کا جواب دیں اور وقتاً فوقتاً پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو دور کریں، کیونکہ شعبان کا موسم روحانی تیاری کے لیے موزوں ترین موسم ہے، خواہ یہ اس مہینے کی بابرکت شب جمعہ ہو یا عید کا موقع ہو یا پھر اقمار شعبان کے متبرک ایام میلاد ہوں۔ یہ مہینہ روحانی خوشیوں سے بھرپور مہینہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "شعبان کی راتوں میں سب سے آگے آنے والی رات نصف شعبان کی رات ہے، جو امام منتظر حضرت مہدی علیہ السلام کی پیدائش کی پر نور رات ہے اور جس کا مقام اور مرتبہ بہت زیادہ ہے اور اس رات رات میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔"

انہوں نے کہا، "ہمارا شعبہ لوگوں کو امام مہدی علیہ السلام کے ساتھ روحانی اور جذباتی تعلق کی تعلیم دے کر، معصوم اماموں کے ذریعہ جاری کردہ بہت سے احکام کے ذریعےعقیدہ مہدویت کے پرچار اور اسے نظریاتی طور پر ترقی دینے کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔"
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے شعبے نے 15 شعبان کے موقع پر آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی تحائف فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں، مذکورہ شعبے کے ارکان روضہ مبارک کے صحن اور حرم کے مختلف حصوں میں منبروں پرتشریف فرما رہے اور زائرین کی دینی رہنمائی میں دن و رات سر گرم عمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: