روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سینکڑوں گاڑیاں زائرینِ شعبانیہ کو مفت ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات فراہم کر رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا میکانزم ڈیپارٹمنٹ نیمہ شعبان کے مبارک مناسبت پر سینکڑوں بسیں اور دیگر گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے کربلا آنے والے زائرین کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے اور انھیں مقدس روضوں تک پہنچانے اور وہاں سے مطلوبہ مقامات پر پہنچانے کے لیے چوبیس گھنٹے سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ میکانزم ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی گاڑیاں پانی، خوراک اور دیگر ضروریات کی نقل وحمل کے لئے بھی استعمال کی جا رہی ہیں۔

میکانزم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئرعلاء الجبوری نے کہا، "ہمارے عملے نے ضروری خدمات فراہم کرنے، زائرین کو سیکورٹی چوکیوں سے شہر کے مرکز تک منتقل کرنے کے لیے اپنی تمام غاڑیاں متحرک کر دی ہیں، تاکہ مقامات مقدسہ کربلا تک زائرین کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ "

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے اپنی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لئے بھی تمام ضروری انتظامات کئے ہوئے ہیں اورکسی بھی خرابی یا مسئلے کو دور کرنے کے لئے گاڑیوں دیکھ بھال کرنے والا عملہ پوری طرح مستعد ہے۔"

انہوں نے کہا، "ٹرانسپورٹیشن میکانزم کربلا کے تمام داخلی راستوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے، بشمول بابل، نجف اور بغداد کے محور، اور زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہماری خدمات بھی دوگنی ہو جائیں گی۔"

واضح رہے اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد نیمہ شعبان وہ مناسبت ہے کہ جس میں سب سے زیادہ زائرین کربلا کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے آتے ہیں زائرین کو جو خدمات فراہم کی جاتی ہیں ان میں سے ٹرانسپورٹ کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ بے انتہاء رش کی وجہ سے بعض اوقات زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سروس میسر آنے میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے البتہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ادارہ ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر گاڑیوں کو زائرین کے لیے وقف کر دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: