روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے نیمہ شعبان کی مبارک زیارت کی مناسبت پر الفرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی میں اپنی سالانہ قرآنی نمائش کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
یہ نمائش قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے ڈائریکٹر سید مهند الميالي نے کہا، "یہ نمائش یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کے لیے قرآنی پروجیکٹ کے تحت منعقد کی گئی ہے، اور اس سلسلے کی پہلی نمائش الکفیل یونیورسٹی میں منعقد کی گئی تھی۔ اس نمائش کے انعقاد کا مقصد عصر حاضر کے مشکل ثقافتی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ایک باشعور نسل کو تیار کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "یہ نمائش میں قرآن کمپلیکس کے قرآنی پروجیکٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے قرآن پاک کی صحیح قرأت اور تجوید کے اصولوں پر مبنی قرآنی کورسز، حفظ و تلاوت کے قرآنی مقابلہ، فکری وثقافتی سیشنز اور تحریری قرآنی کورسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ "
انہوں نے مزید کہا، "نمائش میں متعدد اشیاء شامل ہیں، جن میں ایک تصویری قرآنی نمائش، قرآنی سیمینارز اور فیکلٹیز اور بورڈنگ ڈپارٹمنٹ کے لئے ڈائیلاگ سیشنز اور یونیورسٹی کے پروفیسرز کے لیے ایک ترقیاتی پروگرام شامل ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی کے تعاون پر اظہار تشکر کی تقریب بھی اس نمائش کا حسہ ہے۔ "
اپنی طرف سے الفرات الاوسط ٹیکنیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹراحمد غانم وداي اور ان کی ٹیم، جنہوں نے نمائش کے افتتاح میں شرکت کی، ان مبارک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں ان لوگوں میں شامل ہونے کی سعادت عطا فرمائی ہے جواس کی عظیم کتاب کے لیے مہم چلانے ہیں اور مختلف حلقوں میں الہی علم کو پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، "طلبہ طبقے کو اس طرح کی قرآنی نمائشوں کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ ان میں حقیقی نظریے کے بارے میں علم کا احساس پیدا ہوتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ معاشرے میں حال ہی میں رونما ہونے والی اجنبی ثقافتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان میں فکری صلاحیت اور شعور بھی پیدا ہوتا ہے۔"