روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے دوسرے سالانہ (روافد) آن لائن کوئزمقابلے کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ ماہ شروع کیے گئے اس مقابلے میں (500) لوگوں نے حصہ لیا اور اس میں دس ابواب سے (50) سوالات شامل کئے گئے تھے۔ اس مقابلے کے فاتحین کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1- لیث محسن رسول باقر/ نجف الاشرف۔
2- منتظر کمال علی/ نجف الاشرف۔
3- محمد مہدی علی احمد / کربلا مقدسہ۔
4- محمد طاھر نجم عبداللہ/بصرہ۔
5- ابتہال عباس کنان جبارہ / مقدس کربلا ۔
6- فاطمہ علی احمد عبود/ مقدس کربلا
7- رسل عباس ہیلو حسین/ میسان۔
8- رشہ عبادی والی/ القادسیہ
9- زہرہ عاقل خورشید/ دیالہ۔
10- زینب عبدالزہرہ حسین/ میسان۔
تمام فاتحین کو کو شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی جانب سے شائع کردہ کتابوں اور میگزین کے ایک سیٹ کے علاوہ نقد انعامات، تعریفی سرٹیفکیٹ، اور روضہ مبارک مولا ابا الفضل العباس علیہ السلام کے متبرک تحائف بھی دیے جائیں گے۔
اس مقابلے کا مقصد ثقافتی بیداری پھیلانا، تخلیقی اور علمی مقابلے کا ماحول پیدا کرنا اور عام لوگوں کی توجہ اسلامی ورثے اور اس میں موجود بہت سے خزانوں کی طرف مبذول کرانا ہے۔