روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس نے قرآنی ثقافت کو عام کرنے اور نیمہ شعبان کی بابرکت مناسبت کے دوران زائرین اور مومنین کو قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کرنے لئے تعلیم القرآن منصوبے کے تحت متعدد قرآن مراکز قائم کئے تھے۔
یہ قرآن مراکز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹیٹوٹ کے زیر نگرانی قائم کئے گئے تھے۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کربلا آنے والی مرکزی و ثانوی شاہراہوں پر متعدد قرآن مراکز کھولے گئے تھے جہاں قرآن انسٹیٹوٹ کے اساتذہ زائرین کوتعلیمی خدمات پیش کر رہے تھے۔
ان مراکز کے قیام کا مقصد زائرین شعبان کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا ، قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا اورپوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا ہے اور خاص طور پر زیارت نصف شعبان کے دوران سرمایہ کاری کرتے ہوئے قرآنی ثقافت کو فروغ دینا تھا۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ نے نیمہ شعبان کی زیارت کے دوران سرمایہ کاری کرتے ہوئے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں قرآن مراکز کے قیام کے ذریعے متعدد قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا، جس کا مقصد قرآنی ثقافت کو پھیلانا اور زائرین اور مومنین کو قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کرنا تھا۔ یہ قرآن مراکز کربلا آنے والی مرکزی و ثانوی شاہراہوں پر کھولے گئے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا: "قرآن انسٹیٹوٹ تمام اہم مناسبات پر تعلیم القرآن منصوبے کے تحت قرآن مراکز قائم کرتا ہے تاکہ زائرین کرام کو قرآنی و تعلیمی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ "
ان مراکز میں زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھا گیا اور زائرین کی کیثر تعداد خاص طور پر بزرگ افراد اور وہ نوجوان جنہوں نے اپنی سکول ایجوکیشن مکمل نہیں کی ہے ان مراکز سے مستفید ہوئے۔