دسویں سالانہ ربیع الشھادۃ جشن کے پہلے دن کی تقریبات کے ضمن میں نماز مغربین کے بعد ایک قرآنی محفل منعقد ہوئی کہ جس میں بالترتیب قاری سید حسنین حلو، سید حیدر جلو خان، حافظ رضا عابدین زادہ اور سید جواد حسینی نے تلاوت قرآن مجید کا شرف حاصل کیا اس قرآنی محفل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تلاوت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا. اس محفل کے دوران کچھ شعراء نے منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا.
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے.