دسویں سالانہ ربیع الشھادۃ جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وفود کی روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) میں ایک عبادتی تقریب میں شرکت۔۔۔۔۔۔

عبادتی تقریب

بروز منگل ۴ شعبان ۱۴۳۵ ھ کو دسویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کے دوسرے دن کی تقریبات کا آغاز روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) میں منعقد ہونے والی عبادتی تقریب میں اس جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے مہمانوں کی شرکت سے ہوا اس عبادتی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا پھر اس کے بعد روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کا مخصوص ترانہ پڑھا گیا۔ اس کے بعد عبادتی تقریب میں شریک مہمان روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے تشریفات ہال میں گئے جہاں علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے اس عبادتی تقریب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ یہ تقریب گزشتہ آٹھ سال سے ہر روز دو مرتبہ روضہ مبارک میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں روضہ مبارک کے تمام خدام شرکت کرتے ہیں اور اسی طرح کی ایک تقریب روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں بھی ہفتے میں دو مرتبہ (بروز سوموار اور جمعرات) منعقد ہوتی ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: