روضہ مقدس عباس (ع) نےعین الحیات فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مقدس عباس (ع) نےعین الحیات فیسٹیول میں شرکت کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ فیسٹیول القبس فاؤنڈیشن برائے ثقافت و ترقی نے کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس فیسٹیول میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے لگائے جانے والے پویلین میں حرم مقدس سے منسلک(16) شعبہ جات، ادارےاور مراکز اپنی مطبوعات، اصدارات اور مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گے۔

روضہ مبارک کے پویلین میں منعدد نمائشیں میں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں کتابوں اور تصویروں کی نمائش، خاکوں کی نمائش، پینٹنگز کی نمائش، حرم مقدس سے منسلک کمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش، عربی خطاطی اور مخطوطات کی نمائش کے ساتھ ساتھ عجائب گھر میں موجود نوادرات کی نمائش بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ روضہ مبارک کے پولین میں متعدد ثقافتی سرگرمیوں اور مقابلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
یہ فیسٹیول امام منتظر حضرت مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر بغداد بین الاقوامی میلے کے ضمن میں منعقد کیا جاتا ہے اور یہ تین دن تک جاری رہتا ہے جس میں عراق میں مقامات مقدسہ اور متعدد متعدد ثقافتی ادارے شرکت کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: