جنرل کمپنی برائے نمائش اور تجارتی خدمات :روضہ مبارک حضرت عباس (ع) سماجی،تعلیمی اور شہری خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جنرل کمپنی برائے نمائش اور تجارتی خدمات نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کربلا گورنریٹ میں متعدد سماجی،تعلیمی اور شہری خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر عادل المسعودی نے کہا کہ عین الحیات فیسٹیول میں روضہ مبارک کی شرکت بہت اہم اور منظم ہے اور روضہ مبارک طبی، صنعتی اور زرعی شعبوں میں اپنی معیاری مصنوعات پیش کرکےعراقی شہریوں کو بہترین خدماتفراہم کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "روضہ مقدس کی طرف سے قائم کیے گئے منصوبوں میں بہت سی ایسی خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے جو ایک عراقی شہری یا تو میسر نہیں تھیں یا پھر بہت محدود پیمانے پر موجود تھیں، خاص طور پر طبی شعبے اور زرعی شعبہ جات میں۔"

انہوں نے کہا،"روضہ مبارک سے منسلک ادارے اور منصوبے مذہبی، ثقافتی اور تجارتی پہلوؤں میں ایک کردار رکھتے ہیں، کیونکہ یہ ان زائرین اور شہریوں کے لیے پرکشش ہیں جو قابل بھروسہ اور اعلیٰ بین الاقوامی ہسپتالوں میں خدمات اور علاج کی تلاش میں ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: