دسویں سالانہ ربیع الشھادۃ جشن کے ضمن میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں محفل مشاعرہ۔۔۔۔۔


دسویں سالانہ بین الاقوامی ربیع الشھادۃ ثقافتی جشن کی تقریبات کے ضمن میں ۴ شعبان ۱۴۳۵ھ بمطابق ۳ جون ۲۰۱۴ء کو مغربین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں ایک محفل مشاعرہ منعقد ہوئی کہ جس میں عراق اور دوسرے ممالک سے آئے ہوئے شعراء نے عربی زبان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اس محفل میں سعودی عرب سے عبدالمجید موسوی، یمن سے عزیز ردمانی اور عراق سے تعلق رکھنے والے معروف شاعر نجاح العرسان، مہدی ہلال، نذیر مظفر، سلمان غالی، حسام خفاجی، محمد فاطمی، ناصر صالحی اور محمد میاحی نے اہل بیت اطہار(ع) کی شان میں قصائد پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو خوشیوں سے منور کیا۔
اس محفل میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شعراء کرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت امام حسین(ع)، حضرت امام زین العابدین(ع)، حضرت عباس(ع) اور خاندان رسالت سے تعلق رکھنے والی دیگر ہستیوں کے جشن میلاد کے حوالے سے گزشتہ دس سالوں سے حضرت امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی طرف سے ربیع الشھادۃ جشن منعقد ہو رہا ہے کہ جس کے تمام انتظامات کربلا کے دونوں مقدس روضوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں اور اس کی تقریبات میں کتابوں کی نمائش کو اہم حیثیت حاصل ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: