وزیر صحت: برٹش رائل کالج کی جانب سے امتحانی مرکز کے لئے الکفیل ہسپتال کا انتخاب عراق کی علمی و سائنسی حیثیت کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

عراقی وزیر صحت ڈاکٹر صالح الحسناوی نے تصدیق کی ہے کہ برٹش رائل کالج کی جانب سے امتحانی مرکز کے لئے الکفیل ہسپتال کا انتخاب عراق کی علمی و سائنسی حیثیت کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

عراقی وزیر صحت نے آج بروز ہفتہ الکفیل اسپتال میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "آج برٹش رائل کالج کے طلباء کے لیے الکفیل ہسپتال میں تجرباتی امتحان لیا جا رہا ہے، اور یہ عراق کی سائنسی اور طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ہو رہا کہ یہ امتحان عراق کے دو گورنریٹس پہلا سلیمانیہ کے فاروق ہسپتال میں اور دوسرا کربلا کے الکفیل ہسپتال میں لیا جا رہا ہے۔"
انہوں نے کہا، "یہ ایک عظیم سائنسی قدم ہے اور عراقی طلباء اور ڈاکٹروں کے لیے برٹش رائل کالج سے برطانوی ڈگریاں حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرے گا، اور عالمی سطح پر عراق کی سائنسی حیثیت کو مستحکم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔"

انہوں نے وضاحت کی، "میں ان ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے عراق میں ان امتحانات کے انعقاد کے لیے رائل کالج کے ساتھ تعاون میں فعال کردار ادا کیا، اور رائل کالج کے ساتھی نمائندوں کا جنہوں نے سفر کی پریشانی کو برداشت کیا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس امتحان کے انعقاد میں میں شرکت کے لیے یہاں آئے۔"

انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ ایک تاریخی سائنسی قدم ہے جو تربیت کے لیے سائنسی نصاب کو تیار کرنے کا آغاز ہوگا، چاہے وہ کالج کے امتحانات کی سطح پر ہو یا عراقی بورڈ اور عرب بورڈ کے مطالعہ کے لیے امتحانات کے لئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: