شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کوفہ یونیورسٹی اور شیخ طوسی کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فقہ کالج/ کوفہ یونیورسٹی اور نجف کے شیخ طوسی کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے اعزاز میں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اعزازی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی بابرکت تلاوت سے ہوا، اس کے بعد قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا، پھر روضہ مبارک کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر احمد الشيخ نے تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نےطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کامیابی پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کے لیے یہی کافی ہے کہ آپ اپنی کامیابی کو منانے کے لئے اس مقدس مقام میں جمع ہوئے ہیں۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جونیئرز کے لئے رول ماڈل بنیں، دینی علوم سیکھیں، اہل بیت (ع) کی سیرت و تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے وسیع ترکوششیں کریں اور ہمیشہ ترقی و کامیابی کے لئے کوشاں رہیں۔

انہوں نے کہا، "مشکلات بہت ہیں اور فتنے بہت ہیں، لیکن ہمارے پاس وہ تمام ذرائع ہیں کہ جو روشن چراغوں کی طرح ہیں اور ہر قدم پر ہماری ہدایت اور رہنمائی کے لئے چمک رہے ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ ہمیں ان سے عہد کرنا ہے کہ ہم ہمیشہ ان کے راستے پر چلیں گے۔ "

اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے طلباء، ان کے اہل خانہ اور اساتذہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ "اس کامیابی کے حصول میں حقیقی شراکت دار ہیں، کیونکہ انہوں نے اس کامیابی کے راستے میں جو کچھ دیا وہ اس کسی طرح سے بھی کم اہم نہیں ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: