شعبہ فکرو ثقافت نے ذی قار کے علاقے النصرمیں القمر کلچرل فورم سینٹر کی علاقائی شاخ کھولنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت نے شمالی ذی قار کے علاقے النصرمیں القمر کلچرل فورم سینٹر کی علاقائی شاخ کھولنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا۔

یہ اعلان القمر کلچرل فورم سینٹر کی طرف سے النصر میں نوجوانوں کے ایک گروپ کے لیے ایک فکری ڈائیلاگ سیشن کے انعقاد کے دوران کیا گیا، جس میں اعلی مذہبی قیادت کے نمائندے شيخ فارس الأصبحي بھی شریک تھے۔

اس سیشن میں کئی اہم موضوعات پر بات کی گئی، جن میں سب سے نمایاں معاشرے کی ثقافتی بنیادوں پر تعمیر میں ثقافتی مراکز کی اہمیت، القمر کلچرل فورم سینٹر کا تعارف، وژن، عزائم اور مرکز کی جانب سے ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششیں شامل ہیں۔

اس ڈائیلاگ سیشن کے دوران مرکز کے کام اور النصر کے نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی فکری خدمات کے بارے میں شرکاء سے سوالات اور تجاویز بھی پوچھی گئیں۔

ذی قار گورنریٹ میں القمر فورم سنٹر کی شاخ کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: