(الورود الفاطميه) پروگرام کے تحت شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے والی طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے شرعی ذمہ داری کی عمر کو پہنچنے کی مناسبت سے کربلا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے تعاون سے کربلا کے متعدد سکولوں کی طالبات کے اعزاز میں (الورود الفاطميه) جشن کے پانچویں ایڈیشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں 3,000 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے (الورود الفاطميه) کے عنوان سے ان تقریبات کے انعقاد کا مقصد بچیوں میں شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا شعور پیدا کرنا اور الہی احکامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

تقریب کا آغاز قاری لیث العبیدی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، اس کے بعد عراق کا قومی ترانہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مخصوص ترانہ پڑھا گيا۔

روضہ مبارک العباس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حجاب اور پردہ شرعی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے وابستگی کا سب سے واضح عنوان ہے۔مکمل تقریر کے لیے ، یہاں کلک کریں https://alkafeel.net/news/index?id=18216&lang=ar.

تقریب میں کئی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں نظمیں، (یہ میرا پردہ، میری شناخت اور میرا پیغام) کے عنوان سے طالبات کے لیے ایک سرگرمی ، (الخمار والشيطان)کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس اور(الورود الفاطميه) پراجیکٹ کے بارے میں ایک ویڈیو پریزنٹیشن شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: