شعبہ فکروثقافت کی جانب سے میسان گورنریٹ کے نوجوانوں کے لیے ایک تعلیمی و ثقافتی پروگرام کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت کی جانب سے میسان گورنریٹ کے نوجوانوں کے ایک وفد کے لیے ایک تعلیمی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

شعبہ فکروثقافت سے وابستہ قمر کلچرل فورم سنٹر کے لیکچرر سید مھند سلمان السہلانی نے کہا، "ہمارے سنٹر کا تعلق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سے ہے، اور سینٹر کی جانب سے اپنی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر طلباء کے ایک وفد کے لیےاس تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ میسان گورنریٹ کے طلباء کے لئے منعقد کئے جانے والے اس پروگرام میں متعدد تعلیمی و فکری سرگرمیاں شامل تھیں جس میں تربتی کورسز، ورکشاپس، اور مختلف موضوعات پر ثقافتی، مشاورتی اور تعلیمی لیکچرز شامل تھے۔"

انہوں نے مزید کہا، " وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید ایجوکیشنل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔ وفد کو کنڈرگارٹنز، پرائمری اور سیکنڈری سکولز، سپورٹس ہالز اور سکولوں میں استعمال ہونے والے جدید تدریسی و تعلیم آلات و ٹیکنالوجی اور طریقہ تدریس کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وفد نے کربلا گورنریٹ میں مقام مقدس کے اس کامیاب تعلیمی تجربے اور تعلیمی خدمات کی بے حد تعریف کی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: