قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے (يبلِّغون) پروگرام کے ضمن میں منعقد کیا جانے والا الموسم الفنّي کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے (يبلِّغون) پروگرام کے ضمن میں منعقد کیا جانے والا الموسم الفنّي کورس اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ یہ کورس 5 دن تک جاری رہا، جس میں 50 سے زائد مبلغین نے شرکت کی۔

یہ کورس قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن اسسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔

اس کورس کے انچارج شیخ قدامہ الخدری نے کہا کہ "یہ کورس قرآن اسسٹی ٹیوٹ نجف اشرف کی طرف سے دینی مبلغین کی رہنمائی اور ان کی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا گیا تھا تاکہ وہ اس اہم فریضہ کو بہتر طور پر انجام دے سکیں۔ اس کورس میں 50 سے زائد مبلغین نے شرکت کی۔ اس کورس کے لئے شرکاء کا انتخاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بہترین پروفیسرز اور ممتاز سکالرز نے کیا تھا۔"

انہوں نےکہا کہ "(يبلِّغون) پروگرام نجف میں حوزہ کے طلباء کے لیے قرآنی منصوبے کا تسلسل ہے، اور اسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے ایک قرآنی اداروں کے اساتذہ و طلباء کے لئے ہے، جس میں علمی اور مشاورتی لیکچرز، ڈائیلاگ سیشنز اور قرآنی فورمز کا انعقاد شامل ہے، اور دوسرا رمضان کے بابرکت مہینے میں دینی و تبلیغی خدمات فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت دینی مبلغین پندرہ رمضان المبارک تک دینی و تبلیغی خدمات فراہم کریں گے۔ اس پروگرام میں (50) طلباء شرکت کرتے ہوئے مختلف عراقی گورنریٹس میں تبلیغی خدمات پیش کریں گے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: